the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ہم سب ہی چاہتے ہیں کہ ہمارا گھر صاف ستھرا اور گندگی سے پاک رہے لیکن پھر بھی کچھ گھریلو چیزیں ایسی ہیں جو جراثیم کے لیے پناہ گاہوں کا کام کرسکتی ہیں اور آپ کو بیمار بھی ڈال سکتی ہیں۔

اکثر غسل خانوں میں ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ رکھنے کے لیے ایک عدد ٹوتھ برش ہولڈر بھی بڑے اہتمام سے لگایا جاتا ہے لیکن اگر پابندی سے اس کی صفائی نہ کی جائے تو اس میں کئی طرح کے جراثیم، پھپھوندی اور کائی وغیرہ جمع ہوسکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہفتے میں 2 مرتبہ اسے گرم پانی میں صابن گھول کر اچھی طرح صاف کریں اور جراثیموں کو اس میں پنپنے کا موقع ہی نہ دیں۔

سلیقہ مند گھروں میں غسل خانے کے باہر ایک عدد پائیدان (باتھ میٹ) بھی رکھا ہوتا ہے جس سے گیلے پیر پونچھے جاتے ہیں۔ لیکن پیروں سے اس کے اندر جذب ہوجانے والی یہی نمی (دھول مٹی کے ساتھ مل کر) اسے جراثیم کا بہترین ٹھکانہ بھی بناتی ہے۔ باتھ میٹ کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے اس پر وقتاً فوقتاً کھانے کا سوڈا چھڑکنا مفید رہے گا۔

کچن سنک:
کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن



سنک (جس میں رکھ کر کھانے پینے کی اشیاء اور برتن دھوئے جاتے ہیں) عام ٹوائلٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوسکتا ہے۔ اس میں دھوئی جانے والی چیزوں کی باقیات جمع ہوتی رہتی ہیں جنہیں بروقت صاف نہ کیا جائے تو ان پر خطرناک جراثیم ڈیرے ڈال سکتے ہیں۔ پانی اور برتن دھونے والے عام صابن/ ڈٹرجنٹ/ محلول سے بھی ان کی صفائی نہیں ہوپاتی اس لیے آپ کو چاہیے کہ حسبِ ضرورت سفید سرکہ اور نیبو کا رس آپس میں ملائیں اور اس میں کوئی سا پرانا ٹوتھ برش ڈبو ڈبو کر ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ کچن سنک کی بھرپور صفائی ضرور کریں۔

دروازے کا پائیدان:
گھر میں داخلے کے وقت جوتے چپلیں صاف کرنے کے لیے دروازے کے ساتھ ہی ایک پائیدان (ویلکم میٹ) رکھا جاتا ہے۔ یہ بے چارہ آپ کے جوتے تو صاف کردیتا ہے لیکن ان کی دھول، مٹی اور کیچڑ اپنے اندر جذب کرکے خود کو آلودہ سے آلودہ تر کرتا چلا جاتا ہے۔ اسے بھی ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ بھرپور صفائی کی ضرورت ہے۔ لیکن صفائی سے پہلے اسے گھر سے باہر لے جاکر اچھی طرح جھاڑ لیں اور اس کے بعد قالین صاف کرنے والے برش یا ویکیوم کلینر سے اس کی صفائی کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.